فرانس ، پادری کے قتل کے الزام میں ایک اور مشتبہ شخص گرفتار
جمعرات 11 اگست 2016 13:24
(جاری ہے)
انیس انیس سال کی عمر کے ان دونوں قاتلوں نے داعش کی بیعت کررکھی تھی۔
پولیس نے گرجا گھر میں یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کی کارروائی کے دوران ان دونوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔عبدالمالک پتیتڑین کا فرید کے نامی ایک کزن پہلے ہی 31 جولائی سے پولیس کی حراست میں ہے۔اس پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام ہے۔سرکاری پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ یہ تیس سالہ شخص اپنے کزن کے مجرمانہ ارادوں سے مکمل طور پر آگاہ تھا۔فرانسیسی تفتیش کاروں نے قاتلوں سے تعلق اور جہاد کے لیے لوگوں کو شام بھیجنے والے گروپوں سے تعلق کے الزام میں متعدد افراد سے پوچھ تاچھ کی ہے اور ایک بیس سالہ نوجوان پر عبدالمالک پتیتڑین کے ساتھ جون میں شام جانے کی کوشش کے الزام میں فرد جرم عاید کردی ہے۔مغرب کی سرزمین پر کسی عیسائی گرجا گھر پر داعش کے نام پر یہ پہلا حملہ تھا۔اس سے دو ہفتے قبل ہی ایک تیونسی نوجوان نے اپنے انیس ٹن وزنی ٹرک کو نیس شہر میں قومی دن کی تقریب میں شریک سیکڑوں فرانسیسیوں پر چڑھا دیا تھا اور ان پر فائرنگ بھی کی تھی جس کے نتیجے میں پچاسی افراد ہلاک اور کم سے کم تین سو زخمی ہو گئے تھے۔اس حملے کی بھی داعش نے ذمے داری قبول کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
-
حماس کے ساتھ مذاکرات ختم نہیں کیے گئے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.