آزادکشمیرکے وزیرمال فاروق سکندر کی وزارت کامنصب سنبھالنے کے بعدآبائی شہرکوٹلی آمد

لیگی ورکرزنے ہولاڑسے کوٹلی تک جگہ جگہ شاندار استقبال کیا

جمعرات 11 اگست 2016 13:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء)آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرکاوزارت کامنصب سنبھالنے کے بعدآبائی شہرکوٹلی آمدپرلیگی ورکرزنے ہولاڑسے کوٹلی تک جگہ جگہ شاندار استقبال کیا۔ راستوں کووزیراعظم نوازشریف،وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان،سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان،وزیرمال سردار فاروق سکندرکے پورٹریٹس اورمسلم لیگ کے سبزہلالی پرچموں سے سجایاگیاتھا۔

مسلم لیگی کارکنان نے شیرآیاشیرآیاکے زوردارنعرے لگائے۔سردارفاروق سکندرپرجگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے اورگلے میں مالاہیں ڈال کراستقبال کیاگیا۔لیگی ورکروں نے ڈھولک کی تھاپ پربھرپوررقص بھی کیا۔ شہریوں نے سڑکوں کے کنارے کھڑے ہوکرہاتھ ہلاہلاکرفاروق سکندرکااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

قافلے میں سینکڑوں گاڑیاں اورسینکڑوں موٹرسائیکل شامل تھے۔

سردارفاروق سکندرکوانتظامیہ ،پولیس اوردیگرسرکاری اداروں کے سربراہان وافسران کی طرف سے بھرپورپروٹوکول دیاگیا۔سردارفاروق سکندر کوہل ٹاپ سے سرکاری پروٹوکول میں ہولاڑلایاگیاجہاں ن لیگی ٹکٹ ہولڈرزچڑہوئی راجہ اقبال خان،صدرمسلم لیگ ن کوٹلی سٹی سردارمحمدزاہدخان،منشی سلطان، ممبر جنرل کونسل سردارمشہودمحمود،حلقہ صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ سردارعارف ناز،ساجد ملک ایڈووکیٹ،ضلعی صدرن لیگ راجہخورشیدخان ایوب ،جنرل سیکرٹری خورشید قادری، چیئرمین یوتھ ونگ حنیف ملک،راجہ عابدنثار،خان ،راجہ ظہیرزرگر،سردارطاہرایڈووکیٹ،سہنسہ کے مقام پرسردارفاروق حیدر، حامد رضا، شکیل سلطانی،انیس ممتاز،سردارخالدمحبوب، اشتیاق اسلم،راجہ ریاض،گلپورمیں امیدواراسمبلی راجہ اقبال خان،سابق چیئرمین زکواة راجہ ریاست،راجہ رضوان آف سرہوٹہ،سابق ڈی ایس پی راجہ رب نوازخان،راجہ بابرنواز،بڑالی کے مقام پرراجہ شوکت بڑالوی،راجہ کاشف بڑالوی، رحمن پل پرسابق چیئرمین حاجی سردارمحمودمرحوم کے خاندان کے افراد،گلہارکالونی میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سٹی سردار معروف طفیل ،ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحموداورسردارعارف نازکی قیادت میں خواتین،بچوں،بزرگوں،دھرانگ کے مقام پرفریادجلالی،امدادجلالی،چیئرمین اعظم مغل،نیوکچہری شہزادآرائیں،رزاق آرائیں، حسین شہید سرور ایڈووکیٹ ذوالفقارچوہان،شہیدچوک میں راجہ ریاست حسن، راجہ اشرف حسن،راجہ یاسرحسن،راجہ فیصل حسن،خاورمنہاس،ڈاکٹرراجہ یوسف سوز،راجہ قمریوسف،جنیدخورشیدقادری،راجہ گلفرازخان،راجہ شبیرشہزاد،مرزابشارت، مرزا طارق ایڈووکیٹ ودیگرنے استقبال کیا۔

سردارفاروق سکندرنے پرہجوم استقبال کے باعث ہولاڑسے کوٹلی تک کادوگھنٹوں کاسفربارہ گھنٹوں میں طے کیا۔شدیدگرمی کے باوجود لیگی ورکرز دیوانہ واربھنگڑے ڈالتے رہے ۔سردارفاروق سکندرکے حلقہ انتخاب فتح پورتھکیالہ سے بھی سینکڑوں نوجوانوں نے استقبال میں شرکت کی۔مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی سڑکوں پرکھڑے ہوکرسردارفاروق سکندرکااستقبال دیکھتے رہے۔

سردارفاروق سکندرپرکئی مقامات پرکرنسی نوٹ بھی نچھاورکئے گئے۔سردارفاروق سکندرمختلف مقامات پراپنے والدگرامی سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان کی طرف سے بھی عوام کاشکریہ اداکرتے رہے۔سردارفاروق سکندرنے نوجوانوں کاخصوصی طورشکریہ بھی اداکیاشہید چوک میں بھی سردار فاروق سکندر کے علاوہ خاور منہاس ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاوس میں فاروق سکندر نے آخری استقبالیہ ہجوم سے خطاب کیا جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض خورشید قادری نے سرانجام دیے اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔