دبئی: تیسری سہ ماہی میں گھروں کے کرایوں میں 3 سے 4 فیصد کمی کا امکان ہے : رئیل سٹیٹ ماہرین

جمعرات 11 اگست 2016 13:30

دبئی: تیسری سہ ماہی میں گھروں کے کرایوں میں 3 سے 4 فیصد کمی کا امکان ہے ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : دبئی رئیل سٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ اگلی سہ ماہی میں گھروں او رفلیٹوں کی قیمتوں میں 3سے4فیصد کمی ہو سکتی ہے ۔ دوسری سہ ماہی میں کرایوں میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ کرایوں میں بہتری کے آثار کم ہی دکھائی دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پرائمری علاقوں دبئی ڈاؤن ٹاؤن اور دبئی مرینا اور سکینڈری علاقوں انٹرنیشنل سٹی اور انٹرنیشنل میڈیا پروڈاکشن زون ، دبئی سپورٹس سٹی میں دوسری سہ ماہی میں کرایوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ 2016 لیکر 2018تک تقریباََِ 4800نئے رہائشی یونٹس تعمیر ہونے سے کرایوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئے گی۔