سانحہ کوئٹہ میں شہیدوکلاء،صحافی حضرات کے لواحقین کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں‘امن کے دشمن جان لیں پوری قوم دہشتگردی کیخلاف بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے
مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی میرپور سٹی کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ شاہ کا بیان
جمعرات 11 اگست 2016 13:34
(جاری ہے)
دہشگردی کے خلاف پوری قوم متحدہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ شاہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ دہشتگردی نے ملکی سالمیت کوختم کرنے کیلئے اپناپورازورلگایامگرپاکستان کی جرت مندقوم نے ان کے تمام ارادوں میں پانی پھیردیا۔کوئٹہ کے مقام پرہونے والے ہشتگردی کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح ہیں۔پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے قوم ہرقسم کی قربانی دینے کوتیارہیں۔سول ہسپتال میں جوبذدلانہ فعل کیاگیااس سے ثابت ہوچکاہے کہ دہشتگردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے۔مسلح افواج پاکستان جسطرح دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لے رہی ہے انشاء اللہ بہت جلدپاکستان امن کاگہوارہ بن جائے گا۔بعض عناصرکوپاکستان کی ترقی وخوشحالی ہضم نہیں ہورہی۔جان لیں پاکستان کی پشت پراورمسلح افواج پاکستان کی قیادت میں کشمیری قوم بھی کھڑی ہے۔اگرکسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتواس کی آنکھیں نکالدینگے۔کوئٹہ میں شہیدہونے والے وکلابھائیوں اورصحافیوں کے دکھ دردمیں کشمیری قوم بھی برابرکے شریک ہیں۔دہشتگردی پھیلانے والوں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام امن،بھائی چارے کادرس دیتاہے۔اسلام کانام استعمال کرکے دہشتگردی پھیلانے والوں کاآخری ٹھکانہ جہنم ہے۔میمونہ شاہ نے مزیدکہاکہ پاک فوج کے سپہ سالارچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے اسپیشل کوچنگ آپریشن خوش آئندہے۔پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کی راہ میں آنیوالے ہررکاوٹ کوختم کرکے دم لیں گئے۔آج کوئٹہ کی عوام کے ساتھ ساتھ کشمیری قوم بھی دکھ میں دردمیں برابرکی شریک ہے اوراللہ کی بارگاہ میں دعاگوہے کہ اللہ پاک نبی پاک کے صدقے تمام شہیدہونے والے وکلاء اورصحافی بھائیوں کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اس دکھ درد میں ہم ان کے لواحقین کے ساتھ برابرکے شریک ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.