سانحہ کوئٹہ میں شہیدوکلاء،صحافی حضرات کے لواحقین کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں‘امن کے دشمن جان لیں پوری قوم دہشتگردی کیخلاف بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی میرپور سٹی کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ شاہ کا بیان

جمعرات 11 اگست 2016 13:34

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء)کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونے والے سانحہ میں شہیدوکلاء،صحافی حضرات کے لواحقین کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں۔امن کے دشمن جان لیں پوری قوم دہشتگردی کے خلاف بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔پاکستان کے قیام کیلئے قوم نے بڑی قربانی کانذرانہ دے رکھاہے۔دہشتگرداپنے ناپاک عزائم کوکبھی پورانہیں کرسکتے۔

کوئٹہ سول ہسپتال اورصدرباربلوچستان ہائی کورٹ بلال انورکاسی کے وکلاء اورصحافی بھائیوں کاخون رائیگاں نہیں جائیگا۔پاکستان کی عوام نے پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کی خاطربڑی بڑی قربانیاں دیں۔وکلابرادری کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے نوجوانوں نے بھی دہشتگردی کی سلگتی آگ کوٹھنڈاکرنے کیلئے اپنے خون کے نذرانے پیش کیئے۔

(جاری ہے)

دہشگردی کے خلاف پوری قوم متحدہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ شاہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ دہشتگردی نے ملکی سالمیت کوختم کرنے کیلئے اپناپورازورلگایامگرپاکستان کی جرت مندقوم نے ان کے تمام ارادوں میں پانی پھیردیا۔کوئٹہ کے مقام پرہونے والے ہشتگردی کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح ہیں۔

پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے قوم ہرقسم کی قربانی دینے کوتیارہیں۔سول ہسپتال میں جوبذدلانہ فعل کیاگیااس سے ثابت ہوچکاہے کہ دہشتگردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے۔مسلح افواج پاکستان جسطرح دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لے رہی ہے انشاء اللہ بہت جلدپاکستان امن کاگہوارہ بن جائے گا۔بعض عناصرکوپاکستان کی ترقی وخوشحالی ہضم نہیں ہورہی۔جان لیں پاکستان کی پشت پراورمسلح افواج پاکستان کی قیادت میں کشمیری قوم بھی کھڑی ہے۔

اگرکسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتواس کی آنکھیں نکالدینگے۔کوئٹہ میں شہیدہونے والے وکلابھائیوں اورصحافیوں کے دکھ دردمیں کشمیری قوم بھی برابرکے شریک ہیں۔دہشتگردی پھیلانے والوں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام امن،بھائی چارے کادرس دیتاہے۔اسلام کانام استعمال کرکے دہشتگردی پھیلانے والوں کاآخری ٹھکانہ جہنم ہے۔میمونہ شاہ نے مزیدکہاکہ پاک فوج کے سپہ سالارچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے اسپیشل کوچنگ آپریشن خوش آئندہے۔

پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کی راہ میں آنیوالے ہررکاوٹ کوختم کرکے دم لیں گئے۔آج کوئٹہ کی عوام کے ساتھ ساتھ کشمیری قوم بھی دکھ میں دردمیں برابرکی شریک ہے اوراللہ کی بارگاہ میں دعاگوہے کہ اللہ پاک نبی پاک کے صدقے تمام شہیدہونے والے وکلاء اورصحافی بھائیوں کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اس دکھ درد میں ہم ان کے لواحقین کے ساتھ برابرکے شریک ہیں۔