ترکی :عوام کی حکومت سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

صدر طیب اردوان کا ایک بار پھر امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ

جمعرات 11 اگست 2016 13:35

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) ترکی کے مختلف شہروں میں عوام حکومت سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ ترک صدر طیب اردوان نے ایک بار پھر امریکا سے بغاوت کے مبینہ مرکزی کردار فتح اللہ گولن کے حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ ، استنبول ازمیر سمیت کئی شہروں میں حکومت سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ترک شہری فوجی بغاوت کے خلاف جمہوریت اور حکومت کی حمایت میں نعرے لگاتے رہے۔ انقرہ میں صدارتی محل کے باہر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ امریکا کو ترکی یا فتح اللہ گولن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ فتح اللہ گولن کے خلاف دستاویزی ثبوت کے 85 باکس امریکا بھجوا چکے ہیں۔ اردوان نے مزید کہا کہ داعش ، کرد باغیوں اور گولن تحریک جیسی دہشت گرد جماعتوں سے ملک کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں۔ 15 جولائی کو ناکام فوجی بغاوت میں 240 افراد ہلاک ، 22 سو زخمی ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :