پیرو: مسافر بسوں کے درمیان تصادم، 17 افراد ہلاک، 29 زخمی

جمعرات 11 اگست 2016 13:35

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) پیرو میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافروں سے بھری بس مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مرنے والوں میں دونوں بسوں کے ڈرائیوروں سمیت ایک برازیلین سیاح بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :