ہندوستان، گائے ذبح کرنے پر ہندو آپے سے باہر
مشتعل مظاہرین نے ہندووٴں کی نچلی ذات 'دلت' سے تعلق رکھنے والے دو کزنز کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
جمعرات 11 اگست 2016 13:43
(جاری ہے)
انھوں نے واقعے میں ملوث 7 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'اس موقع پر گاوٴں والے اشتعال میں آگئے اور دونوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا'۔ خیال رہے کہ گائے کو ہندو مذہب میں مقدس مقام حاصل ہے اور ہندوستان میں ان کو ہلاک کرنے پر پابندی عائد ہے تاہم دونوں افراد کا کہنا تھا کہ وہ جس گائے کی کھال اتار رہے تھے وہ بجلی کے جھٹکے سے ہلاک ہوئی تھی۔
عام طورپر 'اچھوت' تصور کیے جانے والے دلتوں کو سڑکوں پر مرنے والے جانوروں کی لاشیں ہٹانے کا کام دیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ حملے کا واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ دلتوں پر حملے نہ کیے جائیں، جو ملک میں انتہائی تذلیل کا شکار رہتے ہیں۔اس حملے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد دونوں کزنز کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک شخص کی قوت سماعت متاثر ہوئی ہے۔متاثر شخص کے بیٹے کا کہنا تھا کہ جب خاندان کے لوگ اس کے والد اور ایک قریبی عزیز کو بچانے پہنچے تو ان کے جسموں پر تشدد سے نیل پڑ چکے تھے۔اس کا کہنا تھا کہ 'انھیں ایک فون کال کے ذریعے بتایا گیا تھا کہ ان کوایک درخت سے باندھ کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہم جس وقت وہاں پہنچے ان پر تشدد کیا جاچکا تھا'۔'انھوں نے جو جرم نہیں کیا تھا اس کی سزا انھیں پتھر مار کر اور لاٹھیاں برسا کر دی گئی'۔یاد رہے کہ ہندوستان میں ہندووٴں کی نچلی ذات 'دلت' سمیت دیگر اقلیتوں پر تشدد کے واقعات ایک عام سی بات ہے تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کی حکومت بننے کے بعد حالیہ کچھ عرصے میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی
-
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.