حوثی ملیشیا کاسعودی عرب کے شہر سمطہ پر میزائل حملہ ، ایک شخص جان بحق 7 دیگر زخمی

جمعرات 11 اگست 2016 13:50

حوثی ملیشیا کاسعودی عرب کے شہر سمطہ پر میزائل حملہ ، ایک شخص جان بحق ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہر سمطہ پر میزائل حملے میں ایک شخص جان بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ادارے نے شہری دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا یہ میزائل سعودی عرب کے علاقے جزان کے ایک شہر سمطہ پر گرا جس سے ایک شخص جان بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ سعودی العربیہ ٹی وی کے مطابق میزائل حملہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر58منٹ پر ہوا۔ زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حوثی ملیشیا نے فوری طور پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔۔

متعلقہ عنوان :