ریو اولمپکس ،جاپانی ایتھلیٹس نے دْھوم مچادی، 10 گولڈ میڈلز میں سے 3اپنے نام کرلیے

جمعرات 11 اگست 2016 14:01

ریو اولمپکس ،جاپانی ایتھلیٹس نے دْھوم مچادی، 10 گولڈ میڈلز میں سے 3اپنے ..

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس کا پانچواں دن جاپانی کھلاڑیوں کے لیے اب تک بہترین رہا ہے، جاپان نے مینز اورویمنز جوڈو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد جمناسٹک کے مینز کے انفرادی آل راؤنڈ ایونٹ میں بھی سونے کا تمغہ جیت لیا۔اس کارکردگی کی بدولت جاپان نے آسٹریلیااور ہنگری کو میڈل ٹیبل پر پیچھے چھوڑتے ہوئے 6طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

(جاری ہے)

پانچویں روز برطانیہ نے مینز کنوئنگ اور مینز ڈائیونگ میں طلائی تمغے حاصل کیے،جبکہ ابھی تک چین اور امریکا کے حصے میں ایک، ایک گولڈ میڈل آیا ہے ، اس کے علاوہ جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ اور انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی کیایتھلیٹ نے ایک، ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔پانچویں روز اب تک 10 طلائی تمغوں کے فیصلے ہوچکے ہیں جس میں امریکا 10گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ چین 9 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن لیے ہوئے ہے۔۔

متعلقہ عنوان :