ریو اولمپکس :اتھلیٹ جوزف کلارک نے بھی گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

جمعرات 11 اگست 2016 14:01

ریو اولمپکس :اتھلیٹ جوزف کلارک نے بھی گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

برازیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) کھیلوں کے میگا ایونٹ ریو المپکس میں میڈلز کے لیے اتھلیٹس اپنا دم دکھا رہے ہیں۔ ریو اولمپکس کے پانچویں روز بھی اتھلیٹس نے میڈلز اپنے نام کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ مینز کایاک سنگل ایونٹ میں جوزف کلارک نے 1 منٹ 28 اعشاریہ پانچ تین سیکنڈز میں فنش لائن عبور کرکے گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔

(جاری ہے)

مینز رگبی سیونز کے کوارٹر فائنل ایونٹ میں فجی کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو مات دی۔ فجی کے پلیئرز نے 7 کے مقابلے 12 پوانٹس سے فتح سمیٹی۔ رگبی کے ہی ایک اور کوارٹر فائنل میں جاپان نے فرانس کو بارہ سات سے زیر کیا۔ مینز ڈبل ٹریپ شوٹنگ مقابلوں میں ا?ئی او سی کے جھنڈے تلے حصہ لینے والے کویت کے فیہید الدیہانی نے سونے کا تمغہ جیتا۔ میڈل پوزیشن پر نظر ڈالیں تو امریکہ 11 سونے ، 11 چاندی اور 10 کانسی کے تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ چین مجموعی طور پر 23 میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔۔

متعلقہ عنوان :