ہم جنس پرست طبقے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، انڈونیشیا

جمعرات 11 اگست 2016 14:06

ہم جنس پرست طبقے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، انڈونیشیا

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) انڈونیشیا نے کہا ہے کہ ملک میں ہم جنس پرست طبقے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انڈونیشیا کے صدارتی ترجمان جوہان بودی کے مطابق یا کہ شہریوں کے حقوق مثلا تعلیم حاصل کرنا یا شناختی کارڈ حاصل کرنا وغیرہ تو محفوظ ہیں مگر انڈونیشیا میں ایل جی بی ٹی تحریک کے بڑھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اعلیٰ تعلیم کے ملکی وزیر یونیورسٹیوں میں ہم جنس پرستوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر چکے ہیں جبکہ ملکی وزیر دفاع نے ہم جنس پرستوں کے حقوق کا دفاع کرنے والے گروپوں کو ’جنگ کے جدید طریقوں میں سے ایک‘ قرار دیا تھا۔

ہم جنس پرستوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں انڈونیشی حکام انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید کی زد میں ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :