کینیڈین پولیس کی کارروائی مشتبہ شدت پسند ہلاک

جمعرات 11 اگست 2016 14:07

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) کینیڈا کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شدت پسند کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسے ’ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کی قابل یقین معلومات‘ ملی تھی۔ اس مشتبہ شخص کو صوبے اونٹاریو کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ہلاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

کینیڈین پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کو قومی سلامتی کے لیے ایک خطرے کے طور پر شناخت کیا گیا تھا اور یہ کارروائی عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔

مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق ہلاک کر دیے جانے والے مشتبہ شخص کا نام ایرن ڈرائیور Aaron Driver تھا، جسے گزشتہ برس سوشل میڈیا پر شدت پسند گروپ داعش کی کھلے عام حمایت کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :