یونان میں ترک فوجی سفارتکار اور ساتھی روپوش

جمعرات 11 اگست 2016 14:07

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) یونان میں تعینات ترک فوجی اتاشی اور ترک بحریہ کے اہلکار اچانک روپوش ہو گئے ہیں۔ یونان کے مقامی میڈیا کے مطابق روپوش ہونے والے ترک اہلکار واپس ترکی جانے سے خوفزدہ تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انقرہ حکومت نے ان اہلکاروں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرتے ہوئے انہیں واپس ترکی طلب کیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق روپوش ہونے والے ترک اہلکاروں کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی ہیں۔ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد آٹھ دیگر فوجی عہدیدار بھی فرار ہو کر یونان پہنچ گئے تھے، جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دائر کر دی تھی۔ ان کی سیاسی پناہ سے متعلق کارروائی کا آغاز انیس اگست سے ہوگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :