جرمنی: داعش کے متعدد مشتبہ حامیوں کے گھروں پر چھاپے

جمعرات 11 اگست 2016 14:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) جرمن حکام نے ملک میں موجود داعش کے مبینہ حامیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن میں اضافہ کر دیا ہے۔ جرمن صوبوں نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور لوئر سیکسنی میں داعش کے متعدد مشتبہ حامیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے تین مشتبہ افراد پر شبہ ہے کہ انہوں نے دو ہزار پندرہ میں جنوری اور جولائی کے مہینوں کے درمیان داعش کی رکنیت حاصل کرنے اور اس تنظیم کی مدد کرنے کی کوششیں کی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک ملزم نے داعش کو نہ صرف مالی بلکہ لاجسٹک امداد بھی فراہم کی تھیں۔۔

متعلقہ عنوان :