ہماری فلم انڈسڑی میں کچھ برائیاں ضرور ہیں‘فلم سٹار میرا

جمعرات 11 اگست 2016 14:10

ہماری فلم انڈسڑی میں کچھ برائیاں ضرور ہیں‘فلم سٹار میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست۔2016ء) فلم سٹار میرانے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کی تباہی میں پبلک کا بھی ہاتھ ہے مانتی ہوں انڈیا بڑی انڈسٹری ہے و ہاں پر کام بھی کیا ہے وہاں پبلک کی سوچ بڑی اچھی ہے وہاں پر پبلک آرٹسٹوں کی عزت کرتی ہے ہمارے یہاں اس کی کمی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں میرانے کہا کہ یہاں پر فلم تھیٹر اور ٹی وی کے آرٹسٹوں کو الگ نظر سے دیکھا جاتا ہے فلم والوں کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے میں کہتی ہوں کہ یہاں پر بھی بڑے اچھے اچھے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی انڈسٹری کے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں ان سے پیار بھی بہت کرتی ہوں کبھی انڈسٹری کے خلاف بات نہیں کی لیکن انڈسٹری میں کچھ برائیاں ضرور ہیں۔

متعلقہ عنوان :