یوٹیوب پر مقبول کینیڈین اداکارہ کی ملالہ سے ملاقات

جمعرات 11 اگست 2016 14:16

یوٹیوب پر مقبول کینیڈین اداکارہ کی ملالہ سے ملاقات
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست۔2016ء) کینیڈین اداکارہ للی سنگھ کی نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، ملاقات میں عورتوں کے حقوق اور ان کی تعلیم سے متعلق گفت گو کی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی کینیڈئین کامیڈئین، گلوکارہ اور اداکارہ للی سنگھ نے نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات حال ہی میں للی سنگھ کی جانب سے ملالہ فنڈز کیلئے عطیہ کے بعد ہوئی، کینڈئین اداکارہ نے فنڈز جمع کرنے کیلئے سماجی میل جول کی ویب سائیٹس پر مہم بھی چلائی۔اداکارہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے حالیہ ویڈیو سے کمائی رقم ملالہ فنڈز کیلئے عطیہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :