حوریہ خان کو شادی کی مبارکباد دیتی ہوں۔عینی طاہرہ

جمعرات 11 اگست 2016 14:19

حوریہ خان کو شادی کی مبارکباد دیتی ہوں۔عینی طاہرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) معروف گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے حوریہ خان کی شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حوریہ خان کو شادی کی بہت بہت مبارک دیتی ہوں انہوں نے کہاکہ حوریہ خان اپنی بہترین گلوکاری کی بناء پر اس وقت عروج پر پہنچ چکی تھی اور یہ بہت بڑی بات ہے کہ عروج پر آکر شوبز کو خیر آباد کہ دینا میں حوریہ کو اتنا حوصلہ رکھنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور اس کی خوشگوار زندگی کے لیئے دعاگوہوں۔

(جاری ہے)

عینی طاہرہ نے کہاکہ شوبزمیں بہت کم لڑکیاں شہرت کی اتنی بلندی پر پہنچتے ہی شادی کا فیصلہ کرتی ہیں کیونکہ حوریہ نے یہ مقام بہت محنت کے بعد حاصل کیا تھااور اس نے یکدم شادی کا فیصلہ کرکے ہمیں ورطہ ء حیرت میں ڈال دیا ہے۔عینی طاہرہ نے مذیدکہاکہ حوریہ خان کی بہتر زندگی کے لیئے ہم ہمیشہ دعاگورہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :