غربت کے باعث بچپن میں موسیقی نہ سیکھنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا،نرگس فخری

جمعرات 11 اگست 2016 14:22

غربت کے باعث بچپن میں موسیقی نہ سیکھنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا،نرگس فخری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ ان کا بچپن انتہائی غربت میں گزرا ہے اس لیے موسیقی سے لگاوٴ کے باوجود وہ اس کی تعلیم حاصل نہ کرسیں جس کا انہیں ہمیشہ بہت افسوس رہے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں نئی آنے والی فلم “بینجو” میں ڈی جے بننے والی اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں انتہائی غربت کے باعث میوزک نہیں سیکھ سکی جس کا انہیں بہت افسوس رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خراب حالت کی وجہ سے اپنے بچپن میں میوزک کے حوالے کسی بھی قسم کا سبق نہیں حاصل نہیں کرسکیں جب کہ انہیں میوزک کا آلہ بجانا ایک قابلیت اوربہت خوبصورت لگتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایک عام سا گٹا ربھی بجانا نہیں آتا تھا جو کہ انہیں پہلی فلم راک اسٹارکے بعد آیا، میوزک کے حوالے سے متاثر کرنے والا کوئی بھی ان کے ارد گرد نہیں تھا لیکن اب انہیں انہیں گٹار بھی بجانا آگیا جو کہ مشکل ہے لیکن وہ آج بھی بجانے کی بھر پور کوشش کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ اب ان کے گھر میں میوزک کے آلے موجود ہیں جو وہ کبھی کبھی بجاتی بھی ہیں۔اپنی نئی فلم بینجو کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی بہت اچھی ہے جس نے انہیں متاثر کیا جب کہ جو کردار انہوں نے فلم میں نبھایا ہے وہ بھی ان پر بالکل صادق آتا ہے۔ فلم میں کردار نبھانے والے اداکار رتیش دیش مْکھ کا کہنا تھا کہ فلم بینجو ایک شاندار فلم ہے جو کامیڈی نہیں بلکہ ایک میوزیکل فلم ہے جہاں وہ فلم کے پروڈیوسر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس فلم کے لیے ان پر بھروسہ کیا۔۔

متعلقہ عنوان :