گلوکارہ حدیقہ کیانی نے 42 ویں سالگرہ منائی

جمعرات 11 اگست 2016 14:22

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے 42 ویں سالگرہ منائی
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ آج اپنی بیالیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ حدیقہ کیانی 11 اگست 1974 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ وہ اردو ، پشتو اور پنجابی زبان میں متعدد گانے گا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

بطور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا پہلا البم 1995 میں ریلیز ہوا۔ راز ، روشنی ، رنگ اور آسمان حدیقہ کے مشہور البمز ہیں۔ حدیقہ کیانی کو 2010 میں اقوام متحدہ کی جانب سے خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا۔ حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :