بزدل دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ہمارا جذبہ مزید بلندہوتاہے، خواجہ سعد رفیق
جمعرات 11 اگست 2016 14:29
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی بھی موجود تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزادی ٹرین پاکستان کے قیام کے محرکات اور سنہرے مستقبل کی عکاسی کر رہی ہے،وزارت اطلاعات اور دوسرے اداروں نے ٹرین کی تیاری میں مثالی تعاون کیا،ٹرین پاکستان کے طول و عرض میں جائے گی،وزیراعظم کے قیادت میں پاکستان ریلوے کیا فسروں اور کارکنوں نے ٹیم کی طرح کام کیا،محنت کے نتیجے میں ریلوے نے آمدنی میں 100فیصد اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال پاکستان ریلوے نے 11ارب روپے کمائے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یو بی ایل کے ساتھ کل ای ٹکٹنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ریلوے میں کسی سفارش کو نہیں مانتے،میرٹ پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو تین سال میں کسی بیل آوٴٹ پیکیج کے بغیر پاوٴں پر کھڑا کیا،حکومت ،ریاستی ادارے مل کر پاکستان کو مستحکم بنائیں گے،سکیورٹی اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشت گردوں کو کچل ڈالیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ہماراجذبہ مزید بلند ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زردلوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں:خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک سے برائیوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔14اگست اتحاد کا پیغام ،صرف دشمنوں سے لڑنے والا ہی پاکستان کا دوست ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم اور پوری قوم کی طرف سے سعد رفیق مبارکباد کے مستحق ہیں۔آزادی ٹرین ملی یکجہتی اور اتحاد کی علامت ہے،آزادی ٹرین پاکستان کے طالبعلموں کے علم میں اضافہ کریگی۔انہوں نے کہا کہ ٹرین عوام کو پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کرے گی،نوجوان پاکستان کی تاریخ اور قربانیوں سے آگاہی حاصل کریں گے،ٹرین میں پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل کی عکاسی کی گئی ہے۔ٹرین میں پاکستان کی خوشحالی اور روشن مستقبل کو نمایاں کیا گیا ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ آزادی ٹرین ایک ٹرین نہیں بلکہ قومی یکجہتی کی علامت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.