بزدل دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ہمارا جذبہ مزید بلندہوتاہے، خواجہ سعد رفیق

جمعرات 11 اگست 2016 14:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ بزدل دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ہمارا جذبہ مزید بلندہوتاہے،حکومت ریاستی ادارے مل کر پاکستان کو مستحکم بنائیں گے،بزدلوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں،ملک سے برائیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،14اگست کا اتحاد کا پیغام صرف دشمنوں سے لڑنے والا ہی پاکستان کا دوست ہے،ریلوے میں سفارش کو نہیں مانتے میرٹ پر کام ہورہاہے کسی بیل آؤٹ پیکج کے بغیر پاؤں پر کھڑا کیا رواں مالی سال پاکستان ریلوے نے 11ارب روپے کمائے ہیں۔

وہ جمعرات کو یہاں آزادی ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی بھی موجود تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزادی ٹرین پاکستان کے قیام کے محرکات اور سنہرے مستقبل کی عکاسی کر رہی ہے،وزارت اطلاعات اور دوسرے اداروں نے ٹرین کی تیاری میں مثالی تعاون کیا،ٹرین پاکستان کے طول و عرض میں جائے گی،وزیراعظم کے قیادت میں پاکستان ریلوے کیا فسروں اور کارکنوں نے ٹیم کی طرح کام کیا،محنت کے نتیجے میں ریلوے نے آمدنی میں 100فیصد اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال پاکستان ریلوے نے 11ارب روپے کمائے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یو بی ایل کے ساتھ کل ای ٹکٹنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ریلوے میں کسی سفارش کو نہیں مانتے،میرٹ پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو تین سال میں کسی بیل آوٴٹ پیکیج کے بغیر پاوٴں پر کھڑا کیا،حکومت ،ریاستی ادارے مل کر پاکستان کو مستحکم بنائیں گے،سکیورٹی اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشت گردوں کو کچل ڈالیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ہماراجذبہ مزید بلند ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زردلوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں:خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک سے برائیوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔14اگست اتحاد کا پیغام ،صرف دشمنوں سے لڑنے والا ہی پاکستان کا دوست ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم اور پوری قوم کی طرف سے سعد رفیق مبارکباد کے مستحق ہیں۔آزادی ٹرین ملی یکجہتی اور اتحاد کی علامت ہے،آزادی ٹرین پاکستان کے طالبعلموں کے علم میں اضافہ کریگی۔انہوں نے کہا کہ ٹرین عوام کو پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کرے گی،نوجوان پاکستان کی تاریخ اور قربانیوں سے آگاہی حاصل کریں گے،ٹرین میں پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل کی عکاسی کی گئی ہے۔ٹرین میں پاکستان کی خوشحالی اور روشن مستقبل کو نمایاں کیا گیا ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ آزادی ٹرین ایک ٹرین نہیں بلکہ قومی یکجہتی کی علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :