مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو 34 روز ہوگئے ،صورتحال تاحال کشیدہ

جمعرات 11 اگست 2016 14:30

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو 34 روز ہوگئے ، قابض بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے اب تک 70 کشمیری شہید ہو چکے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی میں حریت پسند نوجوان برہانی وانی کی شہادت کے بعد صورتحال تاحال کشیدہ ہے ۔ مسلسل 34 ویں روز سے کرفیو اور شٹ ڈان ہڑتال ہے ۔ پلوامہ ، کلغام ، شوپیاں اور اننت ناگ میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔

سری نگر میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وادی میں نو جولائی سے تعلیمی ادارے ، دکانیں ، پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند ہے ۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی تاحال بحال نہیں کی جاسکی ۔ کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ۔ وادی میں بھارتی تسلط کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اننت ناگ میں دریائے جہلم میں کشمیریوں نے بھارتی فوج کے ظلم وستم کے خلاف کشتیوں پر ریلی نکالی ۔ شرکا نے پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے ، ادھر کٹھ پتلی حکومت نے حریت رہنماں کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے ۔ وادی میں بارہ اگست تک ہڑتال ہے ۔

متعلقہ عنوان :