اقوام متحدہ کا ایتھوپیا میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 90 ہلاکتوں کا نوٹس

جمعرات 11 اگست 2016 14:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) اقوام متحدہ نے ایتھوپیا میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں90 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایتھوپیا میں اقوام متحدہ کے غیر ملکی عملے کو تحقیقات کی اجازت دے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایتھوپیا میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں اب تک90 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

زید الحسین کا کہنا تھا سیکورٹی فورسز کا شہریوں کے خلاف اسلحہ کا استعمال پریشان کن ہے ، اقوام متحدہ کے چیف کا مزید کہنا تھا کے وہ جلد ایتھوپیا کی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کریں گے ۔ ایتھوپیا میں عوام پچھلے کئی روز سے ملک میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ نے ایتھوپیا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں نوے افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے عالمی مبصرین کو اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ زید راد الحسین کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقوں میں عالمی مبصرین کو اجازت دی جائے تاکہ پرتشدد مظاہروں میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں نوے مظاہرین کی ہلاکت اور طاقت کے زیادہ استعمال کی تحقیقات کی جاسکے ۔ اس سے پہلے اپوزیشن نے الزام لگایا تھا کہ حکومت مخالف مظاہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نوے مظاہرین کو ہلاک کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :