داعش کے 45ہزار جہادی ہلاک کیے جا چکے ہیں، امریکی جنرل

جمعرات 11 اگست 2016 14:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکی قیادت میں دو سال سے جاری عسکری کارروائیوں میں اب تک اس تنظیم کے قریب45ہزار جہادی مارے جا چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات امریکی فوج کے ایک سینئر جنرل نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی قیادت میں سرگرم بین الاقوامی عسکری اتحاد کے کمانڈر اور امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل شین میکفارلینڈ کے مطابق ان کے اندازوں کے مطابق گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران داعش کے قریب 25 ہزار جنگجوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس سے قبل ہلاک کر دیے جانے والے اس گروپ کے دیگر قریب 20 ہزار جہادیوں کو بھی شامل کیا جائے تو گزشتہ دو برسوں کے دوران آئی ایس کے تقریبا 45 ہزار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :