اوول ٹیسٹ، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 11 اگست 2016 14:32

اوول ٹیسٹ، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

اوول (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست۔2016ء ) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھ رہی ہے اور چوتھی اننگز میں سپنرز کی مدد کرے گی۔مصبا ح الحق کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے۔پاکستان نے آخری ٹیسٹ کے لیے دو تبدیلیا ں کی ہیں اور محمد حفیظ اور راحت علی کی جگہ افتخار احمد اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔