تحریک انصاف نے 13 اگست کو راولپنڈی میں ریلی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 اگست 2016 14:36

راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 اگست۔2016ء) تحریک انصاف نے 13 اگست کو راولپنڈی سے نکالی جانے والی ریلی سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے ، ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ راشد حفیظ نے ڈی سی او راولپنڈی کو خط لکھا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے 13 اگست کی ریلی کے روٹ سے آگاہ کیا گیا ہے۔خط کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی مریڑ چوک راولپنڈ ی سے شروع ہوکر اسلام آباد تک جائے گی اور پارٹی چیئرمین عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔خط میں ضلعی انتظامیہ سے ریلی کو سیکورٹی فراہم کرنے اور ٹریفک پلان ترتیب دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :