چین میں جاری کرامئے فورم اختتام پذیر،پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے 17منصوبوں پر دستخط

جمعرات 11 اگست 2016 14:54

سنکیانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کا سنکیانگ کرامئے فور م کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا جس میں 60ارب یوان سے زائد مالیت کے 28معاہدے طے پا گئے ،پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی زون کی تعمیر سمتی تعاون کے 17منصوبوں پر دستخط کیے گئے ۔چائنہ انٹرنیشنل ریڈیو کے مطابق جمعرات کو چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر کرامے میں تین روز تک جاری رہنے والا کرامے فورم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔

فورم میں 60 ارب یوان سے زائد مالیت کے 28 معاہدے طے پائے ہیں ۔ فورم میں 400 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی ۔فورم میں 28 معاہدے اور یاد داشتیں طے کی گئی ہیں۔ ان کی کل مالیت 62ارب 57 کروڑ 91 لاکھ آر ایم بی تک جا پہنچی۔ اور ان میں سے 11 معاہدوں پر دستخط فورم کے دوران ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی زون کی تعمیرسمیت تعاون کے 17پروگراموں پر دستخط کئے گئے۔

یہ تمام پروگرام بنیادی تنصیبات ، شہری سڑکوں کی تعمیر ، زون کے قیام ، تعلیم اور طب سمیت شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ پاکستان کے سینٹر ، چین پاک سی پیک کانفرنس کی مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین اور پاکستان کی سینٹ کی مالی و اقتصادی کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والانے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :