حوثی اور صالح ملیشیائیں پسپا ہو چکی ہیں، عرب اتحاد
جمعرات 11 اگست 2016 15:02
(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی اراضی کے اندر سرحدی کارروائیوں کے علاقوں میں میزائل اور راکٹوں کا گرنا، یہ درحقیقت باغی ملیشیاں کی جانب سے ان کاری ضربوں کا ردعمل ہے جو یمنی فوج عرب اتحاد کی معاونت سے ان پر لگا رہی ہے۔
اس سے قبل یمنی وزیر خارجہ عبدالمل المخلافی نے باور کرایا تھا کہ باغیوں کی جانب سے اعلان کردہ سیاسی کونسل آئینی طور پر کالعدم ہے۔المخلافی نے بدھ کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی اور وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ ملیشیاں کی جانب سے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی دعوت یمن میں نئے اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ادھر آئینی حکومت کی حامی جنرل پیپلز کانگریس کی قیادت نے باغیوں کی جانب سے پارلیمنٹ کے استعمال کی کوشش کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔ قیادت نے اپنے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ خلیجی منصوبے میں تمام فریقوں کے درمیان سیاسی موافقت کو باور کرایا گیا ہے۔ آئینی حکومت کی تائید کرنے والی جنرل پیلز کانگریس کی قیادت کا کہنا ہے کہ معزول صدر صالح اور حوثیوں کے درمیان معاہدہ اور نام نہاد سیاسی کونسل کالعدم ہو چکے ہیں اس لیے کہ یہ آئین کے کسی فارمولے پر پورا نہیں اترتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.