سانحہ کوئٹہ کی پوری کشمیری قوم مذمت کرتی ہے ‘حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر نظر نہیں آرہے جس کی وجہ سے دہشت گردی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی

مسلم کانفرنس تحصیل کھوئی رٹہ کے سابق آرگنائزر ظفر اقبال غازی کا بیان

جمعرات 11 اگست 2016 15:03

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) مسلم کانفرنس تحصیل کھوئی رٹہ کے سابق آرگنائزر ظفر اقبال غازی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی پوری کشمیری قوم مزمت کرتی ہے حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر نظر نہیں آرہے جس کی وجہ سے دہشت گردی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی نواز حکومت کے اتحادی اور دوست بھارت نواز محمود خان اچکزئی اس بات کا ثبوت ہے کہ جو بات میاں نواز شریف خود نہیں کہہ سکتے وہ بات غدار محمود اچکزئی کے منہ سے کہواتے ہیں ایک طرف بھارت ایک ماہ سے کشمیریوں کے قتل عام کر رہا ہے دوسری طرف کوئٹہ کے اندر سو کے قریب وکلاء اور شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار سابق آرگنائزر تحصیل کھوئی رٹہ مسلم کانفرنس ظفر اقبال غازی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کی جتنی بھی بڑی جماعتیں ہیں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف سڑکوں پر احتجاج نہیں کرتیں اور تمام ٹھیکہ جماعت اسلامی اور جماعت الداوعیٰ کو دیا ہوا ہے بے نظیر دور میں کشمیر کے بورڈ اتروائے گئے تھے بقول حافظ سعید آج بھی مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم کے خلاف اسلام آباد میں لگائے گئے بورڈ اتروا دئیے جاتے ہیں ہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو ملک دشمن عناصر ہیں ان کو فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا جائے اور سرعام پھانسی دی جائے جس طرح مشرف دور میں بلوچستان میں اے گریڈ دیا گیا تھا اس کو بحال کیا جائے تاکہ حکومتی رٹ قائم ہو سکے راء اور امریکہ کے ایجنٹوں کو منتفی انجام تک پہنچانے میں آسانی ہو ۔

متعلقہ عنوان :