سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر جلد نیلم ویلی کا دورہ کرینگے ‘کارکنان نے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں

جمعرات 11 اگست 2016 15:07

نیلم جورا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر جلد نیلم ویلی کا دورہ کرینگے کارکنان نے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں ،تفصیلات کے مطابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر اپنی شاندار کامیابی و سپیکر اسمبلی منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نیلم کا دورہ کر رہے ہیں عوام و کارکنان کی نظریں ان کے دورہ پہ لگی ہوئی ہیں اہم اعلانات کی توقعات پہ کارکن نظریں جمائے بیٹھے ہیں ان کی نیلم آمد کے بعد کارکنوں کی کارکردگی و ثابت قدمی کا اعزاز کس صورت میں ملتا ہے اور مفاداتی ٹولہ جو ہر لمحہ مفاد کی خاطر ان کے ساتھ چپکا ہوا ہے ان صورتوں کا درست ادراک ،کھوٹے کھرئے کی پہچان سپیکر اسمبلی کر پائیں گئے عوام میں اس موضع پہ بحث و مباحثہ شروع ہو گیا ہے جبکہ مسلم لیگ کے دور اقتدار میں مسلم لیگ کے ساتھ پی پی پی کے دور اقتدار میں پی پی پی سے مراعات لے کر شاہ جی کی کامیابی کو دیکھ کر مسلم لیگ نون میں شامل ہونے والے اور آئندہ کل کی کوئی خبر نہیں وہ کدھر ہوں گئے آج شاہ جی کے ساتھ آگئے پیچھے گھومنے والوں کو وہ کیا عزت دیتے ہیں جبکہ پرانے 2011کے ساتھیوں کو کیا عزت دی جائے گئی ان کے دورہ سے صاف و واضع عیاں ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :