قائد پاکستان نواز شریف کے ویژن مستحکم جمہوری ،خوشحال اور مضبوط عسکری پاکستان ہمارے مسائل کا حل ہے‘استقامت ‘ خوشحالی اور ترقی کا دوسرا نام مسلم لیگ (ن) ہے ‘کشمیر کی آزادی پر پاکستان کی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کا موقف آزاد خطہ اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی ہے

مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری سعید کی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعرات 11 اگست 2016 15:07

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) حلقہ ایل اے تھری میرپور سے ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ومرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری محمد سعید نے کہا ہے کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے ویژن مستحکم جمہوری ،خوشحال اور مضبوط عسکری پاکستان ہمارے مسائل کا حل ہے ۔استقامت ،خوشحالی اور ترقی کا دوسرا نام پاکستان مسلم لیگ ن ہے کشمیر کی آزادی پر پاکستان کی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کا موقف آزاد خطہ اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی ہے جس کی وجہ سے راج ناتھ سنگھ بھارتی وزیر داخلہ کو اسلام آباد سے بھاگنا پڑا ،میرپور کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کر کے مجھے جو ذمہ داری دی ہے میرپور کے عوام کے حق پر اب کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی جرات نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر اور آزاد خطہ کے اندر عدل و انصاف کے لیے مسلم لیگ ن مثالی کردار ادا کریگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی آفس مسلم سیکرٹریٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماؤں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں ممبر مرکزی مجلس عاملہ چیئرمین منگلا ڈیم توسیع رابطہ کمیٹی راجہ محمد اعظم خان ،ممبر مرکزی مجلس عاملہ سیکرٹری جنرل منگلا ڈیم توسیع رابطہ کمیٹی سردار رشید جمال ،سابق کونسلر سردار محمد اشرف خان ،سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن نیوسٹی راجہ محمد اقبال کیانی تھے اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن سٹی میرپو رمرزا طاہر محمود جرال ،پاکستان مسلم لیگ ن کے اکابرین اور معززین شہر بھی موجود تھے ۔

قبل ازیں سیکرٹری جنرل منگلا ڈیم توسیعی رابطہ کمیٹی سردار رشید جمال نے ممبر قانون ساز اسمبلی مرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری محمد سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2011ءء میں متاثرین منگلا ڈیم کے انخلا کے موقع پر متاثرین منگلا ڈیم مہاجرین جموں وکشمیر 1210کی مشکل گھڑی میں جب متاثرین کے گھروں میں پانی داخل ہو چکا تھا آپ ہمارے ساتھ ساتھ رہے یہی وجہ ہے کہ نیوسٹی کے ہر فرد نے آپ کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا سردار رشید جمال نے متاثرین کے نیو سٹی کے مسائل کے حوالہ سے کہا کہ نیوسٹی میں سوئی گیس کی فراہمی ،ذیلی کنبوں کی بحالی آبادکاری ،بے روزگار نوجوانوں کے روزگار ،تباہ حال سیوریج سسٹم کی بحالی ،رابطہ سڑکوں کی بحالی ،بے نظیر بھٹو ٹیچنگ ہسپتال کی حالت زار ،اور انخلا کے بعد متاثرین منگلا ڈیم کے حلقوں میں بے روزگاری کی وجہ سے بدترین معاشی بد حالی سے متاثرین بے حد پریشان ہیں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اپنے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے متاثرین کے مسائل کو حل کریں ۔

اس موقع پر چوہدری محمد سعید نے کہا کہ میرپور حلقہ تین کے میرے ووٹرز ،سپوٹر اور عوام میرے لیے انتہائی قابل احترام ہیں بلا تفریق میں تمام حلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کرانے میں بھرپور کردار ادا کرونگا ۔میرپور کے لوگوں نے پاکستان کی خوشحالی،سلامتی ،وحدت اور استحکام کے لیے پاکستان کو سرسبز اور روشن کیا ہے یہ ہمارا اعزاز ہے کشمیری قوم اور بالخصوص میرپور کے عوام نے جس پیار ،محبت سے پاکستان کی محبت میں قربانیاں دی ہیں قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور اہل پاکستان ہر فورم پر میرپور کے غیور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وفاق اور آزادکشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میرپور کے عوام کے مسائل اور بالخصوص متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں انشاء اللہ تعالیٰ مسائل حل ہونگے اور میں اپنی پوری ذمہ داری نبھاؤں گا ہر سطح پر میرٹ ،عدل و انصاف کو ترجیحی دیں گے ۔

متاثرین منگلا ڈیم نیوسٹی کے مسائل کے حل کے لیے میں اسی جذبہ سے اپنا کردار ادا رکرونگا جس پیار و محبت سے متاثرین نے میرا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ کے اندر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں تعمیر وترقی عدل و انصاف مثالی اور سنہری دور کا آغاز ہو گا مسلم لیگ ن پاکستان کی طرح آزاد خطہ کے اندر بھی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دے گی اور آپ دیکھیں گے پانچ سالہ دور میں آزادکشمیر ایک ماڈل سٹیٹ کے طور پر سامنے آئے گی ۔