کسی کو عوامی حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے‘ حلقہ کوٹلہ میں کسی کو الگ سے ریاست کے اندر اپنی ریاست قائم نہیں کرنے دینگے

تحریک انصاف آزادکشمیرکے نائب صدر اور سابق امیدوار اسمبلی سردار تبارک علی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 11 اگست 2016 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکے مرکزی نائب صدر اور حلقہ کوٹلہ سے سابق امیدوار اسمبلی سردار تبارک علی نے کہا ہے کہ کسی کو حلقہ کوٹلہ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔ اسمبلی سے باہر ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ۔اس مشن پر کاربند رہتے ہوئے عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے کارکنان کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ سردار تبارک علی نے کہا کہ حلقہ دو کو ماضی میں پسماندہ رکھا گیا ۔ہم ہمیشہ سے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ ماضی کی طرح اب بھی عوام کے حقوق پر مکمل پہرا دینگے۔ کارکنان کی طرف اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو پھر ہم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے۔ حلقہ کوٹلہ میں کسی کو الگ سے ریاست کے اندر اپنی ریاست قائم نہیں کرنے دینگے

متعلقہ عنوان :