"No,My foot,you can go to hell"

سینئروزیرتوپیال کےراجپوت کی اپنی شان،آن اوربان ہے،نتیجہ یہ نکلاوزیراعظم نوازشریف کواپوزیشن لیڈرکوخود مناکرلانا پڑا۔سینئر تجزیہ نگارنصرت جاوید کا انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 اگست 2016 15:09

"No,My foot,you can go to hell"

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست2016ء) :سینئر تجزیہ نگار نصرت جاوید نے انکشاف کیاہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آج تاشقند معاہدے کے بعد کے ذوالفقار علی بھٹو ہیں،چوہدری نثار کا ذوالفقار علی بھٹو بننے کا آغاز ہوگیا ہے،اور اگر چوہدری نثار کی صورت میں ہمیں ایک مقبول لیڈر مل گیاتو اللہ کرے کہ ہم اس کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہوں۔

یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کل جب قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر ختم ہوئی تو اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہا۔لیکن جب وزیرداخلہ چوہدری نثار نے تقریر ختم کی تو اپوزیشن لیڈر نے وزیرداخلہ کی تقریر کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی تقریرمیں آپ پر کوئی تنقید نہیں کی لیکن آپ مسلسل تنقید کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر اپوزیشن قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئی،تو اسپیکر قومی اسمبلی نے مختلف وزراء سے مخاطب ہوکر کہا کہ جاؤ اپوزیشن ارکان کو مناکرلاؤ۔نصرت جاوید نے انتہائی ذمہ داری سے بات کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بہادر ظفر شاہد عرف ”اے کے اے“نے چوہدری نثار سے تین بارکہا کہ آ پ بھی جائیں اور خورشید شاہ کو منالائیں۔لیکن سینئر وزیرتوپیال کے راجپوت ہیں۔جس اپنی ایک شان،آن اور بان ہے۔اس لیے انہوں نے کہا کہ"No,My foot,you can go to hell"۔جس کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ وزیراعظم نوازشریف خود اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں گئے اور خورشید شاہ کو مناکرلائے۔

متعلقہ عنوان :