حکومت اورسی این جی مالکان کے درمیان مذاکرات ناکام

سی این جی مالکان نے روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشن احتجاجا بند رکھنے کااعلان کردیا

جمعرات 11 اگست 2016 15:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) حکومت اورسی این جی مالکان کے درمیان سندھ میں سی این جی کلوکے بجائے لیٹرکی قیمت پرفروخت کرنے کے معاملے پرمذاکرات ناکام ہوگئے اورسی این جی مالکان نے روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کے روز سی این جی اسٹیشن احتجاجا بند رکھنے کااعلان کردیا،شہرکے بیشترعلاقوں میں سی این جی اسٹیشنزبند اوران پرجمعرات کے روزسی این جی دستیاب نہیں کے بورڈآویزاکردیئے گئے ،دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے فیصلے کے خلاف 13اگست کوہڑتال کی دھمکی دیدی تفصیلات کے مطابق اوگرانے سی این جی کلوگرام کے بجائے لیٹر کی قیمت میں فروخت کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے کہا لیٹر کے پیمانے سے سی این جی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کاعندیہ دیاتھا جس پرسی این جی اسٹیشنزمالکان نے روایتی ہٹ دھرمی اختیار کرتے ہوئے جمعرات سے غیرمعینہ مدت کیلئے سی این جی اسٹیشنزبند کرنے کااعلان کے بعد صبح سویرے سی این جی اسٹیشنزبند ہیں اورشہریوں کوسی این جی دستیاب نہیں ہے ،کئی علاقوں میں لوگ اپنی گاڑیوں کو دھکے لگاتے ہوئے بھی نظر آئے شہریوں نے سی این جی اسٹیشنزبند ہونے پراپنے شدیدردعمل کااظہار کیا ہے،تاہم اس معاملے پرانتظامیہ نے اب تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے،صارفین کے مطابق سندھ میں کلوگرام کے بجائے لیٹر کے حساب سے سی این جی کی فروخت سے صارفین کوفی لیٹر 16سے 17روپے زائد قیمت پراداکرناپڑرہی ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں رابطہ کرنے پرپیٹرولیم ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اوگراکے ساتھ ہونے والے ٹیلی فونک مذاکرات میں کوئی نتیجہ حاصل نہ ہوسکا ہے جس پرسی این جی اسٹیشنزمالکان نے کاروبار بند رکھنے کافیصلہ کیا ہے دریں اثناء کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی فروخت کو کلوگرام سے لیٹر میں تبدیل کئے جانے کے خلاف 13اگست کوپبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کااعلان کیا ہے ،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پرسی این جی کی فروخت 6اگست سے کلوگرام کے بجائے لیٹر میں کی جارہی ہے جس سے ٹرانسپورٹرزکوفی بس یومیہ 900روپے کے نقصان کاسامنا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت اگراپنافیصلہ واپس نہ لیا توٹرانسپورٹ کاکاروبار تباہ ہوجائے گا۔

حاجی تواب نے کہا کہ حکومت کے فیصلے کے خلاف ہڑتال تمام ٹرانسپورٹرز13اگست کوبسیں ،منی بسیں اورکوچزسڑکوں پرنہیں لائیں گے

متعلقہ عنوان :