سال رواں کی دوسری ششماہی میں سونے کی طلب میں اضافہ

جمعرات 11 اگست 2016 15:26

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء )عالمی گولڈ کونسل نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے بریگزٹ سمیت عالمی بحران سے پناہ لینے کے پیش نظر سال رواں کی دوسری ششماہی میں سونے کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔اپریل سے جون کی مدت میں سونے کی مجموعی مانگ 1050ٹن رہی جو کہ 2015ء کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 15فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلی سہ ماہی مانگ 2335ٹن ہو گئی جو کہ اس مدت کے لئے دوسری سب سے بڑی سطح تھی اور 2013ء میں 2371.5ٹن کی ریکارڈ مانگ سے زیادہ دور نہیں تھی ۔

لندن میں قائم ڈبلیو جی سی نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں نے مسلسل سیاسی ، اقتصادی و سماجی عدم استحکام کے پیش نظر مالیت کے محفوظ سٹور اور خطرات کی ڈائیورسیفیکیشن حاصل کرنے کی کوشش کی ،سرمایہ کاری کی مانگ دوسری سہ ماہی میں 141فیصد سے بڑھ کر 448ٹن ہوگئی، زیورات کی مانگ 14فیصد کے اضافے سے گھٹ کر 444ٹن ہو گئی جبکہ چین اور بھارت کی عین منڈیوں میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی۔مرکزی بنک کی خریداری میں بھی کمی آ گئی۔