جشن آزاد ی پاکستان 14اگست 2016باغ میں انتہائی جوش وخروش کے ساتھ قومی جذبہ سے منایا جائیگا ‘ڈپٹی کمشنر باغ

جمعرات 11 اگست 2016 15:29

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار حسین نے کہا کہ جشن آزاد ی پاکستان 14اگست 2016باغ میں بھی انتہائی جوش وخروش کے ساتھ قومی جذبہ سے منایا جائیگا ۔زندہ قومیں اپنی شناختی قومی تہوار پر ملی جذبے کیساتھ بھی مناتی ہیں باغ میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب یادگار شہدا زلزلہ 2005کے مقام پرمنعقد ہوگی جسمیں ضلع کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ کیثر تعداد میں شرکت کرنے گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں ضلعی آفیسران کیساتھ میٹنگ بسلسلہ پرورگرام جشن یوم آزادی پاکستان 14اگست 2016کے حوالہ سے انتظامات کے سلسلہ میں کیا اس موقع پر سپرٹینڈنٹ پولیس باغ کامران علی خان ،ایڈنیشنل ڈپٹی کمشنر باغ محمد صابر مغل ،مہتہم صاحبا ن تعمیرات عامہ ،شاہرات ،جنگلات ،برقیات ،ترقیاتی ادارہ جات کے آفیسران ،میونسپل کارپوریشن باغ لوکل گورنمنٹ ،شہری دفاع ،اطلاعات ،تعلیم ،صحت ،خوارک ،اوردیگر محکمہ جات کی ضلعی آفیسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر باغ نے انہیں بتایا کہ 14 اگست 2016کو 7.58منٹ پرسائرن بجا کر دومنٹ کی خاموشی اور 8بجے قومی ترانہ پاکستان پڑھا جائے گا تمام سرکاری دفاتر میں جھنڈیاں اور پاکستان کی پرچم لہرائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن باغ شہر میں صفائی اور رات کو چراغاں کا انتطام کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :