لاہور ہائیکورٹ نے اہم شخصیات کی تصاویر کے قومی پر چم کی فروخت روکنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو اقدامات کا حکم دیدیا

جمعرات 11 اگست 2016 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم سمیت تمام اہم شخصیات کی تصاویر کے قومی پر چم کی فروخت کیخلاف لاہور میں پٹیشن دائر کر دی گئی جبکہ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو قومی پر چم کے تقدس کے تحفظ کیلئے3ماہ میں اقدامات کر نے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزلاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں جشن آزادی کے حوالے سے وزیر اعظم سمیت ملک کی اہم سیاسی شخصیات کی تصاویر والے قومی پر چم فروخت کیے جا رہے ہیں جس سے قومی پرچم کا تقدس متاثر ہو رہا ہے اس لیے ایسے پر چم کی فروخت کو فوری طور پر روک جائے جسکے بعد لاہور کے جسٹس شاہد حسن بلال نے اس حوالے سے دائر پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا ہے کہ قومی پر چم کے تقدس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 3ماہ میں اقدامات کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :