کرپشن ، دہشتگردی ملک کیلئے نا سور ،جڑ سے اکھاڑ پھینکے آگے نہیں بڑھا جا سکتا ‘چوہدری محمد اشفاق

جمعرات 11 اگست 2016 15:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر چوہدری محمد اشفاق نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشتگردی ملک کیلئے نا سور ہیں اورانہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو ا جا سکتا ،کئی دہائیوں سے اقتدار پر براجمان (ن) لیگ اپنی ”تجربہ کاری “کو ملک و قوم کی بجائے اپنی ترقی کیلئے استعمال میں لا رہی ہے ۔

گزشتہ روز پارٹی کے متحرک کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی ذاتی لالچ یا مفاد نہیں بلکہ پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انہوں نے بلا خوف و خطر وقت کے حاکموں کو للکارا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے ہاتھ صاف نہ ہوتے تو وہ کبھی بھی کرپشن کیخلاف لازوال جدوجہد کا آغازنہ کرتے ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں نے صرف دھول اڑانے کے لئے عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے جو جھوٹ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور دہشتگردی کے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے لیکن اب پوری قوم ان موذی امراض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہو چکے ہیں ۔محمد اشفاق چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کو بطور جماعت مضبوط بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ،انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف مزید تقویت کے ساتھ ابھرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لازوال جدوجہد سے عوام میں اپنے حقوق کا شعور اجاگرہوا ہے اور اسی وجہ سے عمران خان حکمرانوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :