ریاض: سعودی عرب نے چھ سال بعد بنگلہ دیشی ورکروں پر پابندی اٹھا لی

جمعرات 11 اگست 2016 16:08

ریاض: سعودی عرب نے چھ سال بعد بنگلہ دیشی ورکروں پر  پابندی اٹھا لی

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : وزارتِ عمل برائے سماجی ترقی نے بنگلہ دیشی ورکروں پر پابندی اٹھانے کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے ۔ بنگلہ دیشی ورکروں پر پچھلے چھ سال سے پابندی عائد تھی۔ پابندی اٹھائے جانے سے ہنر مند ، غیر ہنر مند، پروفیشنل ، ڈاکٹرز ، نرسز ، ٹیچرز، تعمیراتی ورکروں اور ایگری کلچر کے شعبے سے تعلق رکھنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

پابندی اٹھانے کے لیے گزشتہ جون میں بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے سعودی شاہ سلمان سے باقاعدہ درخواست کی تھی ۔ اس پابندی کا گھریلو خواتین ورکروں پر اطلاق نہیں ہو گا۔ جبکہ بنگلہ دیشی مرد گھریلو ملازمین کے لیے جون سے ویزوں کا اجراء شروع ہو جائے گا۔ بنگلہ دیشی سفارت کا ر نے بتایا کہ اس وقت 6000گھریلو خواتین ملازمین ہر ماہ مملکت کام کی غرض سے آرہی ہیں۔ بنگلہ دیشی سفیر نے پابندی اٹھائے جانے کو خوش آئیند قرار دیاہے.