سانحہ کوئٹہ کے بعد عدالتوں کے مرکزی دروازوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات

جمعرات 11 اگست 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) سانحہ کوئٹہ کے بعد عدالتوں کے مرکزی دروازوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی‘سیشن کورٹ کے باہر ہوائی فائرنگ کر کے اسلحہ بھی چیک جبکہ ایس پی سیکورٹی رانا طاہرنے سیشن کورٹ کا دورہ کرکے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے وکلاء کا وگ تیسرے روزبھی جاری رہا ایس پی سکیورٹی رانا طاہر نے خود سیشن کورٹ پہنچ کر وکلا کی سیکورٹی چیک کی ان کی آمد سے قبل پولیس اہلکاروں نے سیشن کورٹ کے مین گیٹ پر ہوائی فائرنگ کر کے اسلحے کو چیک بھی کیا ایس پی سیکورٹی کاکہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد عدالتوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔

سیشن کورٹ کے انچارج انسپکٹر عابد حسین کا کہنا کہ پولیس کے جوان سیشن کورٹ کے مختلف دروازوں پر تعینات کر دیئے گئے ہیں، سکیورٹی کی جو خامیاں تھیں، ان کو دور کر دیا گیا ہے سیشن کورٹ ، سول کورٹ اور دیگر عدالتوں میں کسی بھی شخص کی بغیر تلاشی داخلے کی ممانعت کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :