طیاروں کی کمی اور متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 9 پرواز یں منسوخ

جمعرات 11 اگست 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 9 پروازوں کو منسوخ کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم فلائٹ انکوائری کے مطابق شاہین ایئر کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 717 سمیت شاہین ایئر کی جدہ سے واپس لاہور آنے والی پرواز 718 کو منسوخ کر دیا ایئربلیو کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 413 سمیت شاھین ایئر کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 142 ، پی آئی اے کی مدینہ سے لاہور آنے والی اضافی پرواز پی کے 2518 ، ایئربلیو کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز 974 کو منسوخ کر دیا گیااسی طرح ایئربلیو کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز 975 ، پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 اور پی آئی اے کی کوئٹہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 323 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :