رحمن ملک کا آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا مطالبہ
جمعرات 11 اگست 2016 16:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے قوانین میں ابھی خامیاں موجود ہیں۔ ان خامیوں کو دور کیا جانا چاہیے۔
کوئٹہ حملہ صرف وکلاء کے خلاف ہیں پورے پاکستان کے خلاف ہے۔ میں نے درجنوں مرتبہ وارننگ دی تھی کہ بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ پاکستان کو نقصان دے گا۔ پہلے سے کہہ رہا ہوں کہ بھارت پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا جو بھارت کو دوست سمجھتے ہیں وہ کل بھوشن یادیو کو کیسے بھول گئے؟ کوئٹہ میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وکلاء کی پوری کھیپ کو شہید کیا گیا ہے۔ اتنے وکلاء تیار کرنے میں برسوں بیت جاتے ہیں۔ حکومت کو کوئٹہ سانحہ پر ملوث ممالک کو بھرپو رجواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر چیخ و پکار کے باوجود بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے جس سے لگتا ہے کہ یا تو ہم سو چکے ہیں یا ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی خود سنبھالنے کا فیصلہ درست ہے۔ انہو ں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے وزارت داخلہ نے اپنی ذمہ داری پوری کی لیکن جب تک بین کی گئی تنظیمیں خصوصاً لشکر جھنگوی کے خلاف کاروائی نہیں ہو گی تب تک یہ معاملات ختم نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک صوبے کو ٹارگٹ کرنا درست نہیں ۔ مشتبہ افراد چاہے پنجاب میں ہوں یا کسی اور صوبے میں کارروائی ہونی چاہیے۔ ملک بھر میں ضرب عضب کی طرز پر آپریشن شروع ہونا چاہیے۔ رحمن ملک نے کہا کہ فوج کے خلاف باتیں کرنا بند کی جائیں۔ جب مشرقی پاکستان ہم سے علیحدہ ہوا تب بھی ایسی باتوں سے عسکری ادارو ں کے حوصلے پست مکتی باہنی کو فائدہ پہنچایا گیا۔ اب بھی بلوچستان میں ”را“ کا نیٹ ورک موجود ہے ایسے بیانات سے ان کو فائدہ پہنچے گا۔ سیاست کرنے کی بجائے سب پاکستان کی سلامتی کو مد نظر رکھیں۔ اسمبلیوں کو بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایک قومی پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے۔ جب تک مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں خطرہ سر پر منڈلاتا رہے گا۔ دہشت گردوں اور دہشت گردی کے پیچھے ملوث غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ ان پاکستانیوں کو بھی پکڑنا چاہیے جو دو ٹکے کی خاطر اپنے ضمیر کا سودا کر کے خودکش دھماکے کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.