پنجاب حکومت کا آرمی اور سر کاری افسران کو اسلحہ لائسنس فری دینے کا فیصلہ

جمعرات 11 اگست 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) پنجاب حکومت کا صوبے میں آرمی افسران اور حکومتی سر کاری افسران کو ایک ایک اسلحہ لائسنس فری دینے کا فیصلہ جبکہ اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹزاڈ کر نے کے منصوبے میں25اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں اب تک6لاکھ35ہزار سے زائد لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہو چکے ہیں جبکہ باقی اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرئزاڈ کر نے کی مقررہ مدت میں رواں سال25اکتوبر تک توسیع کر دی گئی اور کمپیوٹرائزاڈ نہ ہونیوالے اسلحہ لائسنس منسوخ کر دےئے جائیں گے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت کو صوبے میں آرمی افسران اور حکومتی سر کاری افسران کو ایک ایک اسلحہ لائسنس فری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :