وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کوئٹہ میں زرعون روڈ پُل کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 11 اگست 2016 16:39

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں زرعون روڈ پُل کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے ۔