ندیم نصرت کا محمود اچکزئی، مولانا فضل الرحمن ، مولاناشیرانی، غلام احمدبلور اور افتخارحسین کو زبردست خراج تحسین
جمعرات 11 اگست 2016 16:43
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے جراتمندانہ خیالات کااظہارکرنے پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، مولانااخترشیرانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوٴں غلام احمدبلور اورمیاں افتخارحسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔
اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ان رہنماوٴں نے جن خیالات کااظہارکیاہے وہ تاریکی میں روشنی کی مانند اور عوام کے دلوں کی آوازہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام اپنے رہنماوٴں سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ نازک وقت میں قوم کی صحیح رہنمائی کریں اورتمام ترنتائج کی پرواہ کئے بغیرحق اورسچ بات کریں۔(جاری ہے)
ندیم نصرت نے کہاکہ حق اورسچائی بیان کرنے پر قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر، بیانات، حتیٰ کہ تصویرتک پر پابندی لگادی گئی ہے لیکن پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے آج قومی اسمبلی میں اپنی تقریرمیں اسٹیبلشمنٹ اورسرکاری ایجنسیوں کے کردارکے بارے میں جس جرات وبیباکی سے اظہارخیال کیاہے اس پر وفاقی حکومت، اسٹیبلشمنٹ ، فوج ،عسکری قیادت اورپیمرامیں سے اگر کسی میں ہمت ہے تووہ محمود خان اچکزئی کی تقریر، تصویراورآوازپرپابندی لگاکردکھائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.