یونائیٹڈ بزنس گروپ نے خواتین کو ہر شعبے میں نظرانداز کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،میاں زاہد حسین
جمعرات 11 اگست 2016 16:43
(جاری ہے)
بزنس مین پینل گروپ کے دروازے ایسی تمام خواتین کے لیے کھلے ہوئے ہیں ،جو صنعت اورتجارت سے وابستہ ہیں اور خواتین تاجروں کے حقوق کی جدوجہد میں شامل ہونا چاہتی ہیں ۔
گزشتہ روز جاری ایک بیان میں بزنس مین پینل کے رہنماوٴں نے کہا کہ کسی بھی ملک ،شعبے یا ادارے کی ترقی میں خواتین کی شمولیت انتہائی ضروری ہے ۔ملک کی آبادی کے 50فیصد حصے کو نظرانداز کرنے سے ترقی کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوسکتا ۔ماضی میں بزنس کمیونٹی کی سیاست میں خواتین رہنماوٴں کا اہم کردار رہا ہے اور انہوں نے مردوں کے شانہ بشانہ صنعت اور تجارت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ میں خواتین رہنماوٴں کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے اور گروپ کے سرپرستوں نے خواتین کو مسلسل نظرانداز کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے ۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے اس طرز عمل کے باعث بہت سی سرگرم خواتین رہنما بزنس کمیونٹی کی سیاست سے لاتعلق ہوگئی ہیں ،جو ایک بڑا نقصان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی جدوجہد میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کو فیڈریشن سمیت گروپ میں اہم عہدے دیئے ہیں ۔بزنس مین گروپ یونائیٹڈ بزنس گروپ کی سیاست سے دلبرداشتہ بزنس کمیونٹی کی ایسی تمام خواتین رہنماوٴں کو دعوت دیتا ہے کہ بی ایم پی کے دروازے ان کے لیے کھلے ہوئے ہیں ، جہاں پر ان کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق اعلیٰ ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.