اوول ٹیسٹ ،پاکستانی باؤلرز نے انگلش بلے بازوں کے دانت کھٹے کر دیے

جمعرات 11 اگست 2016 16:43

اوول ٹیسٹ ،پاکستانی باؤلرز نے انگلش بلے بازوں کے دانت کھٹے کر دیے

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست۔2016ء )اوول ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی باؤلرز نے انگلش بلے بازوں کے دانت کھٹے کر دیے ۔اوپنر ایلکس ہیلزکو محمد عامر نے پوویلین بھیجا جس کے بعد سہیل خان نے الیسٹر کک کی وکٹ اڑائی ۔

(جاری ہے)

ٹیم میں واپسی کرنے والے وہاب ریاض نے اپنے 6سال پہلے کے باؤلنگ سپیل کی یاد تازہ کرتے ہوئے جو روٹ کے بعد جیمزونس کو آؤٹ کرکے میزبان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔