کویت: سعودی عرب سمگل کی جانے والی ممنوعہ گولیوں کی بڑی مقدار پکڑ گئی، ملزم گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 16:50

کویت: سعودی عرب سمگل کی جانے والی ممنوعہ گولیوں کی بڑی مقدار پکڑ گئی، ..

کویت : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : کویت سے سعودی عرب سمگل کی جانے والی 1.5 ملین ممنوعہ ایمتھامائن گولیاں پکڑی گئی ۔ ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے والے دو سمگلر بھی موقع پر پکڑگئے۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس کے ترجمان کرنل عبدالعزیز بن محمد کاداصاء نے مقامی اخبار کو بتایا کہ کویتی سکیورٹی ایجنسی اور سعودی سکیورٹی ایجنسی کے مشترکہ کوششوں سے سمگلنگ کی جانے والی گولیوں کی بڑ ی مقدار پکڑنے میں آسانی ہو ئی ہے ۔

گولیوں کو چارکول کے بیگوں میں بند کر کے لایا جا رہا تھا۔ لیکن خفیہ اداروں نے گولیوں کا سراخ لگا کر اتنی بڑی مقدار میں ممنوعہ منشیات برآمد کر لی۔ واضع رہے کہ سعودی عرب میں ایمتھامائن گولیوں کے استعمال پر مکمل پابندی عادئد ہے ۔لیکن سعودی بارڈر کے علاقوں سے اس کو مملکت میں لانے کی متعدد کوششیں کی جاتی ہیں ۔جس کی سمگلنگ میں ملکی اور غیرملکی افر اد شامل ہوتے ہیں۔