عوام کی نمائندگی کے دعوے داروں سے عوام کو سخت مایوسی ہوئی ہے‘عابد حسین صدیقی

جمعرات 11 اگست 2016 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ کی مکمل تقریر کو نشر نہ کرنے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے اس ادارے کو مسلم لیگ (ن )اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے ۔ دیگر محکموں کی طرح اس ادارے کی ساکھ کو خراب کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ اور شاہ محمود قریشی کی ایوان میں کی گئی تقریروں کو ہذف کر کے دکھائے جس سے عوام کو حقائق سے بے خبر رکھا گیا۔ حکومت اور اپوزیشن کے موقف کو عوام کے سامنے پیش کرنا اس ادارے کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے مسلم لیگ ن کو اپنے رویے میں تبدیلی لانی چاہیں عوام باشعور ہیں ایسے ہتھکنڈوں سے حکومت کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔ مزید برآں انہوں نے متنازعہ بیان دینے پر محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی نمائندگی کے دعوے داروں سے عوام کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔